لاہور: مینار پاکستان اور ملحقہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند

March 25, 2023

لاہور میں مینار پاکستان اور ملحقہ علاقوں میں انٹر نیٹ سروس بند کردی گئی۔

لاہور کے علاقے گڑھی شاہو، زمان پارک، ڈیوس روڈ، فلیمنگ روڈ کے علاقے میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے۔

اسی طرح گوالمنڈی، لکشمی چوک، ریلوے اسٹیشن کے علاقے میں بھی انٹرنیٹ متاثر ہے۔

بادامی باغ، سرکلر روڈ، مصری شاہ، لنڈا بازار، قلعی گجر سنگھ میں بھی انٹرنیٹ سروس متاثر ہے۔