لاہور پولیس حسان نیازی کو تحویل میں لینے کے لئے کوئٹہ پہنچ گئی

March 26, 2023

فائل فوٹو

لاہور کے تھانہ مزنگ کی پولیس پارٹی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کو تحویل میں لینے کے لئے کوئٹہ پہنچ گئی۔

وزارت داخلہ پنجاب نےحکومت بلوچستان سے حسان نیازی کی حوالگی کی درخواست کردی ہے۔

وزارت داخلہ پنجاب نے مراسلے میں کہا ہے کہ حسان نیازی پر تھانہ ریس کورس لاہور میں اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے۔

اس سے پہلے حسان نیازی کو 3 ایم پی او کے تحت ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ سے تھانہ صدر منتقل کیا گیا تھا، حسان نیازی کی جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے ضمانت منظور کی تھی۔

کوئٹہ میں گزشتہ دنوں احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں نے دورانِ تفتیش کہا تھا کہ انہوں نے حسان نیازی کے کہنے پر احتجاج کیا تھا۔