پشاور: 3 دن سے جاری بارش رک گئی

March 26, 2023

تصویر بشکریہ INP

پشاور میں گزشتہ 3 دن سے وقفے وقفے سے جاری بارش کا سلسلہ تھم گیا، حالیہ بارشوں سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج پشاور میں مطلع صاف ہے، جبکہ درجۂ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

خیبر پختون خوا میں سب سے زیادہ بارش چراٹ میں 23 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ مالم جبہ میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمۂ موسمیات نے خیبر پختون خوا کے اکثر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں 29 مارچ سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔