وزیرِ اعظم کا صدرِ مملکت کو خط، فواد چوہدری کا ردِ عمل

March 26, 2023

—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صدرِ مملکت کا اپنے خط میں آئین پر عمل کرنے کا مشورہ شہباز شریف کو پی ٹی آئی کا پریس ریلیز ہی نظر آئے گا۔

سوشل میڈیا پر فواد چوہدری نے لکھا ہے کہ صدر کے اسمبلی توڑنے اور نئے الیکشن کے اقدام پر عمل ہوتا تو آج ملک آئینی اور سیاسی گرداب میں نہ ہوتا۔

انہوں نے لکھا ہے کہ صدر کے اقدام پر عمل ہوتا تو آج ہم مستحکم جمہوریت ہوتے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید لکھا ہے کہ ن لیگ والے احمق اور غیر سنجیدہ ہیں، یہ پی ٹی آئی کے اجتماع کا جواب ایسی خاتون سے دلواتے ہیں جو کونسلر کا الیکشن نہیں لڑ سکتی۔

فواد چوہدری نے یہ بھی لکھا ہے کہ اس طرح کی زبان بولنے سے بیانیہ نہیں بنتا اس کے لیے بہت سوچ اور ٹیم چاہیے۔