پاکپتن؛ مفت آٹا لینے آنے والے معمر بہن بھائی ٹریفک حادثےمیں جاں بحق

March 27, 2023

علامتی فوٹو

پاکپتن میں مفت آٹا لینے کےلیے آنے والے معمر بہن بھائی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

دونوں بہن بھائی چک رام پورہ سے موٹر سائیکل پر شہر آرہے تھے کہ راستے میں ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔

پولیس کے مطابق ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جاں بحق افراد کی شناخت بشیر احمد اور اُس کی بہن سرداراں کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق متوفی بشیر احمد کی عمر 70 جبکہ متوفیہ سرداراں کی عمر 65 سال تھی۔

پولیس کے مطابق حادثہ فرید پور ڈوگراں کے قریب پیش آیا،ٹرالر کو قبضے میں لے لیا ہے۔