بابر اعظم کرکٹ سے بریک کے دوران گالف کھیلنے لگے

March 27, 2023

فوٹو: اسکرین گریب

کپتان بابر اعظم کرکٹ سے بریک کے دوران گالف کھیلنے لگے، گالف کھیلتے ہوئے اپنی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

بابر اعظم نے لاہور کے گالف کورس پر گالف کھیلی۔ بابر نے گالف کھیلتے ہوئے شاندار شاٹ کھیلا۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کو افغانستان کے خلاف سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔