شاہ رخ خان نے پٹھان کی کامیابی پر خود کو تحفے میں کیا دیا؟

March 27, 2023

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ نے اپنی فلم پٹھان کی کامیابی کو منانے کے نت نئے انداز اپنانا شروع کردیے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے پٹھان کی کامیابی کا جشن منانے کےلیے لگژری کار رولز رائس خریدی ہے، انہیں ممبئی کی سڑکوں پر اسے چلاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

کنگ خان کی حالیہ فلم پٹھان باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی، یہی وہ فلم ہے، جس سے شاہ رخان کی بڑی اسکرین پر 4 سال بعد واپسی ہوئی ہے۔

فلم پٹھان نے عالمی باکس آفس پر 1000 کروڑ کا شاندار بزنس کرکے ناقدین کے منہ بند کردیے ہیں، یہی وجہ ہے کہ شاہ رخ نے خود کو رولز رائس کار کا تحفہ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹکے مطابق شاہ رخ نے 10 کروڑ روپے مالیت کی کار خریدی، جو بھارت کی سب سے مہنگی کار ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس کار کی شوروم پرائس 8 کروڑ 20 لاکھ ہے لیکن اس میں اپنی پسند کے آپشن آن کرانے پر یہ 10 کروڑ کی ہوجاتی ہے۔

شاہ رخ خان نے گزشتہ روز مداحوں کےلیے اپنی نئی گاڑی کی منت میں داخل ہونے کی ویڈیو شیئر کی، جس کی نمبر پلیٹ 555 تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگ خان رات گئے ممبئی کی سڑکوں پر رولز رائس چلاتے دیکھے گئے ہیں۔