شاداب خان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وکٹوں کی سنچری

March 27, 2023

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں وکٹوں کی سنچری کرلی۔

شاداب خان نے شارجہ میں افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں عثمان غنی کو آؤٹ کرکے اپنی 100 وکٹیں مکمل کیں۔

واضح رہے کہ شاداب خان پاکستان کے پہلے بولر ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 100 یا زائد وکٹیں لیں۔

ان سے قبل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ شاہد آفریدی کا تھا۔

شاہد آفریدی نے 98 میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 97 وکٹیں حاصل کی تھیں۔