سپریم کورٹ میں دوران سماعت ’ایبسلوٹلی ناٹ‘ کا تذکرہ

March 28, 2023

سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی ) میں انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران ’ایبسلوٹلی ناٹ‘ کا ذکر چھڑ گیا۔

دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ کیا الیکشن کمیشن کا فیصلہ ایمرجنسی نافذ کرنے کی بات کرتا ہے؟

اس پر پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے مختصر جواب دیا اور کہا کہ ’ایبسلوٹلی ناٹ ‘۔

اس پر چیف جسٹس نے جواب دیا کہ ایبسلوٹلی ناٹ تو آپ نے اصل میں کسی اور کو کہا تھا۔