میرے قتل کی سازش میں رانا ثناء کا کلیدی کردار ہے، عمران خان

March 28, 2023

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہان کے قتل کی سازش میں رانا ثناء اللّٰہ کا کلیدی کردار ہے۔

کونسل آف پاکستان نیوزپیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر کاظم خان سے ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ سازش کے باقی دو کرداروں کے نام پہلے ہی بتا چکا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے قتل کی تحقیقات سبوتاژ کرنے میں تینوں کا اہم کردار ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ بزدل آدمی ہے، وہ وزیر داخلہ نہیں دہشتگرد مافیا کا رکن ہے، قتل کی دھمکیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن مقررہ تاریخ سے آگے گئے تو سمجھیں قانون ختم،الیکشن کی تاریخ مافیا کی سیاسی موت ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے رہنماؤں کو ہدایت دی کہ پی ٹی آئی کے امیدوار 30 اپریل کے حساب سے مہم جاری رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین کی پاسداری کیلئے ہر طرح کی اے پی سی میں بیٹھنے کو تیار ہوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سیاسی اتحاد نہیں چوروں کا گروہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت عظمیٰ پر الزام تراشی، دباؤ میں لانے کی کوششیں ن لیگ کا پرانا وتیرہ ہے، یہ وہی ہیں جن کے مسلح جتھے سپریم کورٹ پر حملہ آور ہوئے۔