بشریٰ انصاری کی اس خوشی کی وجہ کون ہے؟

March 29, 2023

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی معروف سینئر ہر فن مولا فنکار بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر اپنے پوتے کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔

بشریٰ انصاری سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور ساتھ ہی اپنی فیملی سے متعلق بھی پوسٹس کرتی رہتی ہیں۔

بشریٰ انصاری مصروف زندگی کے باوجود اپنی فیملی کو کتنا وقت دیتی ہیں اس کا اندازہ اُن کی سوشل میڈیا پوسٹس سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے حال ہی میں اپنے پوتے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے پوتے کے جلدی جلدی بڑے ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔


بشریٰ انصاری کا اس پوسٹ پر لکھنا ہے کہ ’بہت اچھا محسوس ہوتا ہے جب آپ اپنے پوتے کو اتنا جلدی بڑا ہوتے دیکھتے ہیں، اماں کی جان، ہادی امان احمد‘۔