آئی ایم ایف انہیں کچھ نہیں دے رہا، فیاض چوہان

March 29, 2023

فیاض الحسن چوہان۔۔۔فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف انہیں کچھ نہیں دے رہا، عوام بھی انہیں ووٹ نہیں دیں گے۔

راولپنڈی کچہری میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ’یا ہم رہیں گے یا عمران خان‘، چیف جسٹس اس کا نوٹس لیں۔

فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ کو فی الفور گرفتار کر کے شامل تفتیش کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی راولپنڈی کی عدالت میں پیشی کے لیے آئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ ہم حاضر ہیں حالانکہ ہم نے کوئی قانون نہیں توڑا تھا۔