کراچی، 90 سالہ قدیم سرکاری اسکول نجی پارٹی کے دباؤ پر بند کروائے جانے کی کوشش

March 29, 2023


کراچی میں 90 سالہ قدیم سرکاری اسکول ’جوفل ہرسٹ‘نجی پارٹیکے دباؤ پر خالی کرایا جارہا ہے۔

اسکول اساتذہ کا کہنا ہے کہ 5 ہزار گز پر واقع اس سرکاری اسکول کو نجی پارٹی کے دباؤ پر مکمل بند کردیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ سولجز بازار میں یہ واحد سرکاری اسکول ہے۔ اس میں 7 سو سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں، اسکول بند ہونے سے ان کا مستقبل ختم ہوجائے گا۔

اس ضمن میں اسکول اساتذہ اور طلبہ نے وزیر تعلیم سے اسکول بچانے کی اپیل اوراسکول خالی کرائے جانے کے خلاف مظاہرے بھی کئے ہیں۔

اسکول ذرائع کے مطابق عدالت میں اسکول ایجوکیشن کی کیس میں عدم دلچسپی کے باعث نجی پارٹی کیس جیت گئی اور اب اسکول خالی کروانے پر دباؤ ڈال رہی ہے۔