آٹا تقسیم مراکز پر بےنظمی برداشت نہیں، بہتر انتظامات کیے جائیں، محسن نقوی

March 29, 2023

نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی ڈیرہ غازی خان میں مفت آٹا تقسیم مرکز پر جائزہ لے رہے ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آٹا تقسیم مراکز پر بےنظمی اور دھکم پیل برداشت نہیں، بہتر انتظامات کیے جائیں۔

لاہور میں نگراں وزیراعلیٰ کی زیرِ صدارت رات گئے اجلاس ہوا جس میں مفت آٹے کی تقسیم کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران صوبے میں مفت آٹا تقسیم اور سینٹرز پر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

پنجاب حکومت نے رمضان میں ہر جمعے کو آٹا ڈسٹری بیوشن سینٹرز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ آٹا تقسیم مراکز پر اضافی پولیس تعینات کرکے آٹے کی تقسیم مزید بہتر بنائی جائے۔