نامعلوم افراد چند دنوں میں ہمارے گھر جعلی آپریشن کرنا چاہتے ہیں، عثمان ڈار

March 30, 2023

فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد آئندہ چند دنوں میں ہمارے گھر، فیکٹری یا جناح ہاؤس میں جعلی آپریشن کرنا چاہتے ہیں۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ یہ اسلحہ، منشیات رکھ کر ہمارے پبلک سیکریٹریٹ پر ہلہ بولنا چاہتے ہیں۔

عثمان ڈار نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے ان کی سیاسی دکانداری ختم ہونے جا رہی ہے، جنہیں پی ٹی آئی ٹکٹ دینا چاہتی ہے، ان پر مقدمات بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیر داخلہ اور وزیر دفاع دونوں بزدل ہیں۔

عثمان ڈار نے کہا کہ ہم اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا ہر جگہ دفاع کریں گے۔