بھارت: مندر میں حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی

March 31, 2023

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور کے مندر میں فرش ٹوٹنے کے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 35 ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 14 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جبکہ ایک شخص لاپتا ہے جس کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

گزشتہ روز رام نوامی تہوار کے موقع پر مندر میں ہندو یاتریوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور جب مندر کا فرش ٹوٹا تو وہاں موجود ہندو یاتری نیچے کنویں تک پہنچنے والے زینے پر گر گئے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور مدھیا پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ نے گزشتہ روز ہی امدادی کارروائی کی ہدایت کردی تھی۔