• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا شام پر سے اقتصادی پابندیاں اٹھانے کا اعلان، ٹرمپ آج ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے

امریکا نے شام پر سے اقتصادی پابندیاں اٹھانے کا اعلان کر دیا۔

واشنگٹن سے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ آج اس حوالے سے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ سابق شامی صدر بشار الاسد، داعش اور ایرانی اتحادیوں پر پابندیاں برقرار رہیں گی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ کی موجودہ صورت حال کی ذمہ دار حماس ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید