ویتنام کی ایئر لائنز نے دارالحکومت ہنوئی کے نوئی بائی ایئر پورٹ پر 27 جون کو اپنے دو طیاروں کے ٹکرانے کے حادثے کے بعد 4 پائلٹس کو معطل کر دیا۔
بتایا جاتا ہے کہ واقعہ دن دو بجے اس وقت پیش آیا جب ایک بوئنگ 787 طیارے کو ہوچی منہ سٹی کے لیے ٹیک آف کے لیے ٹیکسیئنگ کیا جا رہا تھا۔
ایئرلائن حکام کے مطابق واقعہ کے بعد 4 پائلٹس کو معطل کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ جمعہ کو پیش آنے والے واقعے میں رن وے پر ایک طیارے کی دُم دوسرے طیارے کے پَر سے ٹکرائی تھی، جس سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔