ملالہ یوسف زئی کو شوہر کی کونسی عادت بے حد پسند ہے؟

March 31, 2023

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے سوشل میڈیا پر شوہر، عصر ملک کی تعریف کرتے ہوئے اُن کی سب سے بہترین عادت سے متعلق بتایا ہے۔

ملالہ یوسف زئی نے چند گھنٹےقبل ہی اپنے شوہر عصر ملک کے ہمراہ انسٹاگرام پر تین تصویریں شیئر کی ہیں۔


اِن تصویروں میں ملالہ یوسف زئی کو اپنے شوہر کے ہمراہ لاس اینجلس میں موجود سیرو تفریح میں مصروف دیکھا جا سکتا ہے۔

ملالہ کا بتانا ہے کہ ویسے تو اُنہیں اپنے شوہر عصر ملک کی بہت سی عادات پسند ہیں مگر سب سے اچھی عادت عصر کی یہ ہے کہ وہ بہت سوچ سمجھ کر تحفہ دیتے ہیں۔

ملالہ کا بتانا ہے کہ اس بار اُن کے شوہر نے اُنہیں یہ نئے کسٹم پینٹڈ شوز (اپنی مرضی کے مطابق پینٹ کیے ہوئےجوتے) دیئے ہیں جو کہ اُنہیں بے حد پسند آئے ہیں۔