بہت بڑا آئینی مسئلہ کھڑا ہوا ہے، اعظم نذیر تارڑ

March 31, 2023

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عدالتی کارروائی سب کے سامنے ہے، ایک بہت بڑا آئینی مسئلہ کھڑا ہوا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وہ 9 رکنی بینچ بھی 5 رکنی بینچ میں تبدیل ہوا، پہلے والا فیصلہ 3-4 سے آیا اور ثابت ہوا کہ خارج ہوچکا ہے۔

وفاقی وزیر قانون نے مزید کہا کہ 184/3 کے اختیارات کے حوالے سے جو صورتحال ہے سامنے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صبح 4 رکنی بینچ بیٹھا، اس میں بھی جسٹس مندوخیل نے معذرت کرلی۔

اعظم نذیر تارڑ نے یہ بھی کہا کہ امید تھی کہ چیف جسٹس گھر کے بڑے والا کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تین رکنی بینچ نے جب سماعت شروع کی تو یہی نکتہ بار کونسل کے عہدیداران نے رکھا۔