ایکسپورٹرز 30 اپریل تک برآمدات کی رقوم بغیر کٹوتی لاسکتے ہیں، اسٹیٹ بینک

March 31, 2023

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ ایکسپوٹرز 30 اپریل تک برآمدات کی رقوم بغیر کٹوتی لاسکتے ہیں۔

کراچی سے اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق مقررہ تاریخ سے 30 دن بعد تک ایکسپورٹ کی رقوم لانے پر 3 فیصد کٹوتی ہوگی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 30 سے 60 روز بعد ایکسپورٹس رقوم لانے پر 6 فیصد کٹوتی جبکہ 30 اپریل سے 60 روز بعد ایکسپورٹس رقوم پر 9 فیصد کٹوتی ہوگی۔