وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا آج اہم اجلاس

April 01, 2023

فائل فوٹو

عدالتوں میں بینچ پر بینچ ٹوٹنے لگے، مقدمات کیا رُخ اختیار کریں گے، عدلیہ کی ساکھ کیسے بچے گی؟ سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا، اس تمام تر صورتحال پر غور کیلئے وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اہم ترین اجلاس آج ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج دوپہر ہونے والے اجلاس میں سرکردہ رہنما سرجوڑ کر ماڈل ٹاؤن لاہور میں بیٹھیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں سیاسی صورتحال اور زیر سماعت مقدمات میں تازہ پیش رفت پر غور کیا جائے گا اور مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔