ضلع کیچ میں دہشتگردوں کا حملہ، 4 سیکیورٹی اہلکار شہید

April 01, 2023


بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشتگردوں کے حملے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے ضلع کیچ میں پاک ایران بارڈر پر جلگئی سیکٹر میں حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید جوانوں میں نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید شامل ہیں۔

جلگئی سیکٹر میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دہشتگردوں کےخلاف مؤثر کارروائی کےلیے ایرانی متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جارہا ہے۔