نواز شریف رمضان کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گے

April 02, 2023

سابق وزیراعظم نواز شریف رمضان کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گے۔

رپورٹس کے مطابق نواز شریف سعودی عرب کے بادشاہ کی دعوت پر عمرہ کے لئے جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب میں شاہی مہمان ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نومبر 2019 سے لندن میں زیر علاج ہیں۔