پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں شیخان پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا۔
پولیس کے مطابق دستی بم حملے سے پولیس چوکی کو نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا ہے، جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اطلاع پر پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے مخصوص نشستوں ملنے کے بعد ایوان میں پارٹی پوزیشن سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ڈیزل منہگا ہونے پر کرایوں میں اضافے پر غور کر رہے ہیں۔
سابق سینیٹر شمیم آفریدی نے کہا ہے کہ میرے بیٹے اور سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی کی موت حادثہ نہیں قتل ہے۔
عدالت نے چاروں ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر کیس کا چالان طلب کرلیا۔
وزیرِ تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے جس رپورٹ کا حوالہ دیا اس پر پہلے ہی تحفظات کا اظہار کر چکے۔
جیل میں قید 5 پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی کو در پیش بدترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات کو قرار دیا ہے، اسیر رہنماؤں نے مذاکرات میں بانی سمیت تمام گرفتار رہنماؤں کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ فائنل رہا، جو لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا تھا۔
فیصل آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کچہری بازار میں کارروائی کی۔
خیبر پختون خوا حکومت نے قدرتی آفات میں امدادی سامان کی ترسیل کے لیے ڈرونز خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔
باجوڑ کے مقام پھاٹک میلہ کے قریب دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار اور دیگر اہلکار شہید ہو گئے۔
آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کے فل بینچ نے توہینِ عدالت کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
سیشن کورٹ کا کہنا ہے کہ ویانا کنونشن 1961 کے تحت ریاست کے سربراہ کو استثنیٰ حاصل ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم کی وزارتی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون (کامسٹیک) کے زیرِ اہتمام میں "معیارِ تعلیم اور جامعات کی درجہ بندی" کے موضوع پر بین الاقوامی ورکشاپ شروع ہوگئی۔
عرب اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیا منصوبہ سرد جنگ سے پہلے کا صنعتی اور سرمایہ کاری تعاون بحال کرے گا۔
مظفرگڑھ کے سرکاری اسپتال میں غلط انجکشن کے باعث جاں بحق ہونے والی بچی کی انکوائری رپورٹ جاری کر دی گئی۔
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مالی سال 2025 کے گوشوارے 29 اگست تک جمع کرانے کا کہا ہے۔