انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں ایک روپے مہنگا

May 09, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 15پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں ایک روپے بڑھ گئی ،یورو کی قیمت میں 1.10روپے تک کا اضافہ، پاؤنڈ بھی 2.10 روپے تک مہنگا ہو گیا، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 283.60 روپے پر برقرار رہی لیکن قیمت فروخت 15 پیسے کے اضافے سے 283.90 روپے سے بڑھ کر 284.05 روپے ہو گئی ہے ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ایک روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 284.00 روپے سے بڑھ کر 285.00 روپے اور قیمت فروخت 287.00 روپے سے بڑھ کر 288.00 روپے ہو گئی ہے ،فاریکس رپورٹ کے مطابق پیر کو یورو کی قیمت خرید 1.10 روپے کے اضافے سے 311.90 روپے سے بڑھ کر 313.00 روپے اور قیمت فروخت ایک روپے کے اضافے سے 315.00 روپے سے بڑھ کر 316.00 روپے ہو گئی ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 2.10 روپے کے اضافے سے 356.40 روپے سے بڑھ کر 358.50 روپے اور قیمت فروخت ایک روپے کے اضافے سے 361.00 روپے سے بڑھ کر 362.00 روپے ہو گئی ہے دریں اثنا پیر کو اسٹیٹ بینک کا ڈالر کلوزنگ ریٹ 26 پیسے کے اضافے سے 283.85 روپے رہا۔