بھارت، ملزم نے علاج کرنے والی ڈاکٹر کو ہی مار ڈالا

May 10, 2023

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت کی ریاست کیرالہ میںملزم نے علاج کرنے والی نوجوان ڈاکٹر کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس گھر والوں سے لڑائی کے کیس میں ملوث ملزم کو علاج کے لیے اسپتال لائی تھی۔

22 سالہ خاتون ڈاکٹر ملزم کے پیر میں لگنے والی چوٹپر پٹی باندھ رہی تھی کہ اس دوران اس نے اچانک مشتعل ہو کر وہاں موجود تمام لوگوں پر قینچی سے حملہ کرنا شروع کردیا۔

بھارتی میڈیا کےمطابق حملے میںخاتون ڈاکٹر اور پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا، ڈاکٹر کو دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اسے بچایا نہ جاسکا۔