• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلاموفوبیا کیخلاف میگوئل آنخیل اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی مقرر

میگوئل آنخیل موراتینوس---فائل فوٹو
میگوئل آنخیل موراتینوس---فائل فوٹو 

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلامو فوبیا کے خلاف جدوجہد کےلیے میگوئل آنخیل موراتینوس کو اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے میگوئل آنخیل موراتینوس کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف جدوجہد، رواداری، احترام اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کےلیے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی کاوشوں میں یہ تقرری ایک اہم سنگ میل ہے۔

عاصم افتخار احمد کا کہنا ہے کہ ہم نفرت اور امتیاز کے خلاف متحد ہیں، ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور امتیازی سلوک میں اضافہ ہو رہا ہے تو جنرل اسمبلی کی قرارداد کے تحت خصوصی نمائندے کی تقرری بروقت اور نہایت اہم ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید