• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اور امریکی وزرا خارجہ میں رابطہ، مارکو روبیو کا خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ 

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کے مطابق مارکو روبیو نے دوران گفتگو خطے میں فوری کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ مارکو روبیو نے پاک بھارت براہ راست مذاکرات کی حمایت کی اور بہتر روابط کے فروغ کی کوششیں جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔

امریکی وزیر خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف نے بھی رابطہ کیا۔

وزیر اعظم امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو بتایا بھارت کے حملوں نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی، بھارت نے جنوبی ایشیاء کے خطے میں امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کیا۔

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے اس موقع پر کہا کہ امریکا جنوبی ایشیاء کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید