امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
دونوں کے درمیان علاقائی سلامتی، معاشی تعاون، اور پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، مارکو روبیو نے امریکا سعودی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔
ترجمان ٹیمی بروس کے مطابق مارکو روبیو نے شام میں استحکام کےلیے سعودی کوششوں کو سراہا، سوڈان میں جنگ بندی کے اقدامات، لبنان سے مسلسل رابطوں، بحیرہ احمر کے معاملات پر بھی سعودی کردار کی تعریف کی۔
اس موقع پر گفتگو کے دوران امریکی وزیر خارجہ نے صدر ٹرمپ کے سعودی عرب کے آئندہ دورے پر بھی بات کی۔