بھارتی اکاؤنٹس پر نشر ہونے والی پرانی ویڈیو کو جموں بیس پر پاکستانی میزائل حملے سے جوڑنے کی سازش بےنقاب ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے منسک اکاؤنٹس سے پاکستانی حملے کا گمراہ کن پروپیگنڈے کا سلسلہ جاری ہے۔
حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا اور ان سے منسلک اکاؤنٹس پر اسرائیل کے آئرن ڈوم کی پرانی ویڈیو کو جموں بیس پر پاکستانی میزائل حملے سے جوڑا گیا۔