شاہ محمود کو اس وقت حیران ہونا چاہئے تھا جب کور کمانڈر ہاؤس نذر آتش کیا گیا، ناصر حسین شاہ

May 10, 2023

وزیر بلدیات سید ناصر شاہ نے شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہسابق وزیر خارجہ کو اس وقت حیران ہونا چاہیے تھا جب پی ٹی آئی والوں نے کور کمانڈر ہاؤس کو نذر آتش کیا۔

یہ کام تو انڈیا والے بھی نہیں کر پائے جو پی ٹی آئی کارکن اپنی قیادت کے کہنے پر کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے پشاور میں ریڈیو پاکستان جو کہ قومی آواز ہے اس پر بھی حملہ کیا۔

پی ٹی آئی نے پورے ملک میں سرکاری و نجی املاک پر حملہ کیا ہے یہ صرف ملک دشمن ہی کر سکتا ہے، دہشت گردانہ کارروائیوں اور نقصانات کا حساب دینا ہوگا۔

گرفتاریاں تو صدر آصف زرداری، فریال ٹالپر، نواز شریف، مریم نواز کی بھی ہوئی لیکن کسی پارٹی قیادت نے اپنے کارکنان کو ملک اور عوام کا مال دشمنوں کی طرح تباہ کرنے پر نہیں اکسایا۔

کراچی کی عوام جلاؤ گھیراؤ کو پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں، اب پی ٹی آئی کو بھی کوئی توجہ نہیں دی۔

پی ٹی آئی رہنما احتجاج کی کال دے کر اپنے کارکنوں کو باہر نکال کر خود بھاگ جاتے ہیں۔

سید ناصر شاہ نے پی ٹی آئی کی ملک اور عوام دشمن کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔