کراچی: احتجاجی مظاہرین نے ڈالمیا روڈ سے اسٹیڈیم جانے والی سڑک پھر بند کردی

May 10, 2023

کراچی میں ڈالمیا روڈ سے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم جانے والی سڑک کو احتجاجی مظاہرین نے ایک بار پھر بند کر دیا۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی جبکہ مظاہرین پتھراؤ کرتے رہے۔

شیلنگ سے بچنے کیلئے مظاہرین نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں داخل ہوگئے، مظاہرین کو حراست میں لینے کیلئے رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔

گلستان جوہر میں واقع ملیینئم مال کے قریب پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج جاری ہے۔

مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا جبکہ پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔