مکۃ المکرمہ: ہوٹل میں آتشزدگی، بورے والا کے رہائشی ماں، بیٹا جاں بحق

May 19, 2023

جاں بحق ہونے والوں میں غلہ منڈی کے تاجر رانا فہیم احمد اور اُن کی والدہ شامل ہیں۔

عمرے کی ادائیگی کیلئے جانے والے ماں اور بیٹا ہوٹل میں آتشزدگی کے سبب انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق بورے والا سے تعلق رکھنے والے دو معترمین ماں اور بیٹا مکۃ المکرمہ شاہراہ ابراہیم خلیل روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعہ میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں غلہ منڈی کے تاجر رانا فہیم احمد اور اُن کی والدہ شامل ہیں۔

دونوں ماں اور بیٹا اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ 9 مئی کو عمرے کی سعادت کے لئے روانہ ہوئے تھے۔

گزشتہ شب وہ اپنے ہوٹل میں سو رہے تھے کہ اچانک ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی اور دونوں دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔