فائرنگ کے واقعات، خاتون سمیت 3 افراد زخمی

May 26, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال میں جامعہ کراچی کے گیٹ نمبر2 کے قریب پیٹرول پمپ کے سامنے فائرنگ سے 30 سالہ ر حیم شدید زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا واقعہ ڈکیتی مزاحمت ہے یاذاتی رنجش ، سکھن بھینس کالونی روڈ نمبر 8 کے قریب گھر کی چھت پر نامعلوم سمت سے آکرگولی لگنے سے 42 سالہ صائمہ زوجہ رشید زخمی ہوگئی ، سپرہائی وے واٹر بورڈ سوسائٹی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے35سالہ محمد عیسیٰ زخمی ہوگیا۔