• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کالونی، دو اسٹریٹ کرمنلز گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ماڈل کالونی پولیس نے دو اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان راجہ مشتاق ولد ریاست علی اور ساجد ولد غلام رسول کے قبضہ سے ایک عدد 30 بور پستول بمع ایمونیشن اور ایک عدد 32بور ریوالور بمع ایمونیشن برآمد کی گئی ۔ملزمان سے برآمدہ موٹر سائیکل کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان نےابتدائی طور پر شہر بھر میں متعدد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کی دفعات کے تحت علیحدہ سے مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔ملزم راجہ مشتاق عادی جرائم پیشہ اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید