کراچی (پ ر ) انجینئر وسیم عابدی کے مطابق ذاکرِ اہلبیت مولانا خورشید عابد نقوی نجفی صاحب نے اپنی صحت یابی کے بعدحسبِ معمول مسجد یثرب گلشن اقبال بلاک 10 اے میں نماز جمعہ وجماعت پڑھائی جمعہ کے خطبے میں آپ نے پاکستان فوج کی جانباز یوں اور جانثاریوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم کو اپنی فوج پہ نازوفخر ہے۔پاک فوج کی وجہ سے ہم چین کی نیند سوتے ہیں کہ پاک فوج بیدار ہے اور ہماری محافظ قوم کا بچہ بچہ پاک فوج کا شکر گزار ہے کہ وہ اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے ملک کی اور عوام کی حفاظت کا فرض انجام دے رہے ہیں پاک فوج شجاعت حیدریہ اور کربلا کی قربانیوں کی وارث ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید