کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں سے دو افراد کی لاشیں ملیں ۔ تفصیلات کے مطابق نیپئر تھانے کی حدود لیاری لی مارکیٹ تانگہ اسٹینڈ کے قریب فٹ پاتھ سے 45 سالہ شخص کی لاش ملی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ شاہ لطیف کے علاقے منزل پمپ پل کے نیچے سے ایک شخص کی لاش ملی ۔متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔