• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیماڑی، تین مطلوب منشیات فروش گرفتار، 5 کلو سے زائد چرس برآمد

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے نیازی محلہ سے ریکارڈ یافتہ تین مطلوب منشیات فروشوں کو 5 کلو سے زائد منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں عابد خان نیازی، شفیع اللہ اور نعیم نامی منشیات فروش شامل ہیں۔ملزمان کے قبضے سے 5 عدد پیکٹ اعلی کوالٹی چرس برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عابد خان نیازی کا نام مطلوب منشیات فروش ملزمان کی کیٹیگری بی فہرست میں شامل تھا۔گرفتار تینوں ملزمان پیشہ ور عادی منشیات فروش ہیں اور اس سے قبل بھی 12 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔ملزمان کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش کی جا رہی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید