تیز دھار آلے سے ایک شخص قتل

May 26, 2023

دولتالہ(نمائندہ جنگ) نواحی قصبہ میانہ موہڑہ میں ملزم نے اپنے بھائی کے قتل کے ملزم کوگھر بلا کر قتل کر دیا۔ تاج محمد نے مقدمہ درج کراتے ہوئے پو لیس کو بتایا کہ میں اختر منیر کے گھر گیا تو وہاں میرے بھائی شیر خان کی نعش چارپائی کے نیچےشاپر میں لپٹی پڑی تھی، تیز دھار آلے سے اسکا گلا کاٹا گیا تھا۔ وجہ عناد یہ تھی کہ کچھ عرصہ قبل شیر خان نے اختر منیر کے بڑے بھائی کو قتل کیا تھا جس کا جرگے میں راضی نامہ ہو چکا تھا ۔