• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکے سے زیادتی، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے 3 ملزموں کو عمر قید

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی کی سیشن عدالت نے 12 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے اور اسکی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے تین ملزمان کو عمر قید سنا دی ۔عدالت نے مختلف دفعات کے تحت تینوں ملزمان کو مجموعی طور پر 21 سال قید اور 45 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں۔ تھانہ ٹیکسلا میں گزشتہ برس اپریل میں حسیب خان، عابد اور عبدالصمد کے خلاف متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر درج کیس کے مطابق ملزمان نے بچے کو درندگی کا نشانہ بناکر اس کی ویڈیو بنائی اور اسے بلیک میل کر رہے تھے۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو زیادتی کے جرم میں عمر قید اور 5 لاکھ جرمانہ جبکہ پیکا ایکٹ کے تحت سات سات سال قید اور دس دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔