راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ ویسٹریج کے علاقہ میں لیڈی ڈاکٹرنے میبنہ طور پر خودکشی کرلی۔اے ایس آئی فخر عباس نے بتایاکہ پشاور روڈ لین 7میں رہائش پذیر 27سالہ ڈاکٹر ہما زوجہ ڈاکٹر عثمان نے خودکو فائرمار کراپنی زندگی کاخاتمہ کرلیا۔پولیس کے مطابق خودکشی کرنے کی کوئی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔پنجاب فرانزک اتھارٹی کے عملے نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے۔ لاش کاپوسٹ مارٹم کروایاجارہا تھاجس کی رپورٹ ملنے پر موت کی وجہ کاتعین ہوسکے گا۔