• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی جوابی کارروائی نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا‘ قاری محمد سالم

راولپنڈی (جنگ نیوز) یو سی 28کے چیئر مین اور خطیب جامع مسجد الکریم قاری محمد سالم نے کہا ہے کہ عوام پورے عزم و حوصلے کے ساتھ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ پاکستان کی جوابی کارروائی نے  بھارت کو گھٹنے ٹیکنے  پر مجبور کر دیا۔  بھارت نے رات کی تاریکی میں وار کیا مگر  ہم نے  دن کی روشنی میں اسے منہ توڑ جواب دیا۔ہم بزدل دشمن کو ہر محاز پر شکست دینگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے دفاع وطن کیلئے کئے گئے ہر اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔ پاک فوج عالم اسلام کی واحد ایٹمی قوت کی محافظ ہے ۔ ہم وطن کے چپے چپے کا دفاع کرینگے۔