• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 2 کمسن بھائیوں سمیت 5افراد اغواء

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 2کم سن بھائیوں سمیت 5 افراد کو اغواءکرلیاگیا۔ تھانہ پیرودھائی کوہزارمحمد نے بتایا کہ میری بیٹی(ف) عمر18سال کو محمد سلیمان،محمدمصطفی ،ٰمحمدنور،جنیدمحمداور انکی خواتین نے مل کر اغواء کرلیا۔تھانہ صادق آباد کو نعمان احمد نے بتایا کہ میرے دوبھائی رضوان عمر9سال اورحبیب اللہ عمر7سال اغواء ہو گئے ۔تھانہ صادق آباد کو سید اظہر علی نقوی نے بتایاکہ میری بیٹی (ک) عمر 20 سال کو زین العابدین کیانی اغواء کرکے لے گیا ۔تھانہ دھمیال کو ارشد خان نے بتایا کہ سائل کا بیٹا مزمل عمر تقریباً 13 سال ہے گورنمنٹ ہائی سکول گرجا میں آٹھویں کلاس کا طالب علم ہے جو صبح 7 بجے گھر سے سکول کے لئے نکلا تاہم نہ تو سکول گیا نہ ہی گھر واپس آیا۔ اس کے بیٹے کو کسی نے اغواء کر لیا ۔