فیاض الحسن چوہان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع

May 26, 2023

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج حامد حسین نے عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے الزام میں نامزد سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں مزید پانچ یو م کی توسیع کر دی۔ عدالت نے علالت کے باعث پیش ہونے سے ایک روز استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کرلی۔