امریکی کرکٹ لیگ کے لئے پاکستانی کرکٹرز سے رابطے

May 27, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) امریکی شہر ڈیلاس میں جولائی میں ہونیوالی میجر کرکٹ لیگ کے حکام نے پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت کیلئے پی سی بی سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے کہا ہے کہ وہ لیگ میں ہر کھلاڑی کی شرکت کیلئے 25000ڈالر ادا کرے ۔ ڈیلاس میں13سے 30جولائی کے درمیان شیڈول 6 ٹیموں کا ایم سی ایل ٹورنامنٹ پہلے ہی مختلف ممالک کے نامور کھلاڑیوں کو اپنی طرف متوجہ کر چکا ہے۔