ورسٹائل اداکار ٹام ہینکس کیلئے ہارورڈ یونیورسٹی کی اعزازی ڈگری

May 27, 2023

ہالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار ٹام ہینکس کو ہارورڈ یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دے دی۔

66 سالہ اداکار جمعرات کو امریکی ریاست میساچوسیٹس میں واقع ہارورڈ یونیورسٹی گئے اور طلباء کی تقریب سے خطاب کیا۔

ہارورڈ گزٹ کے مطابق آسکر جیتنے والے اداکار کو مرکزی مہمان کی حیثیت سے مدعو کیا گیا تھا۔

ہارورڈ یونیورسٹی نے ٹام ہینکس کو اعزازی ڈگری تفویض کی تو ان کی رگِ ظرافت پھڑک اٹھی۔

وہ کہنے لگے کہ انہوں نے بغیر کوئی کام کیے، بغیر کلاس میں وقت گزارے اور ایک بار بھی لائبریری جائے بغیر ڈگری حاصل کرلی۔

ٹام ہینکس کی مشہور زمانہ فلم ’کاسٹ اوے‘ کی یادگار کے طور پر ہارورڈ یونیورسٹی نے اپنی برانڈڈ والی بال اداکار کو تحفتاً دی۔