عمران سے اتحاد کیا پارٹی ضم نہیں کی، اعجاز الحق کی وضاحت

May 28, 2023

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر مسلم لیگ (ض) کے سربراہ اعجاز الحق سے وضاحت مانگ لی۔

الیکشن کمیشن نے اعجاز الحق کو لکھے گئے خط میں استفسار کیا کہ کیا مسلم لیگ ضیا کو پی ٹی آئی میں ضم کردیا گیا؟ کیا آپ آئندہ الیکشن تحریک انصاف کے ٹکٹ پر لڑیں گے؟

اعجاز الحق نے ای سی پی کو جواب دیا کہ ضیاء لیگ کا پی ٹی آئی سے محض اتحاد ہے، پارٹی کو ضمن نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ ملاقات میں صرف انتخابی اتحاد کیا تھا۔

اعجاز الحق نے ایک بیان میں کہا کہ میں 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرچکا ہوں، پاک فوج کے خلاف جو بھی آواز اٹھائے گا، اس کے سامنے دیوار بن جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہشہداء کے مجسموں اور دفاعی املاک کو نقصان پہنچانے والے رعایت کے مستحق نہیں۔