کرشمہ کپور کو سابق شوہر کیساتھ ڈنر کرنا مہنگا پڑ گیا

May 29, 2023

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

بالی ووڈ کی مشہور سابقہ اداکارہ کرشمہ کپور اپنے سابق شوہر سنجے کپور کے ساتھ ڈنر کرنے پر تنقید کی زد میں ہیں۔

اداکارہ کرشمہ کپور فلمی دنیا چھوڑ چکی ہیں لیکن سوشل میڈیا اور خبروں میں کبھی اپنی فٹنس تو کبھی پارٹیوں میں شرکت کے سبب موضوع بحث بنی رہتی ہیں۔

اب حال ہی میں اداکارہ کو اِن کے سابق شوہر سنجے کپور کے ساتھ دیکھا گیا ہے جس کے بعد سے وہ پھر سے خبروں میں اِن ہیں۔

اداکارہ کرشمہ کپور نے گزشتہ ہفتے کی رات اپنے سابق شوہر کے ساتھ رات کا کھانا کھایا، اس دوران اِن دونوں کے بچے بیٹی سمائرا اور بیٹا کیان اور چنکی پانڈے کی چھوٹی بیٹی بھی موجود تھیں۔


اداکارہ کے سابق شوہر کے ساتھ ڈنر کرنے پر اُن کے مداح و انٹرنیٹ صارفین اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

کچھ انٹرنیٹ صارفین طلاق کے بعد بھی ان کے درمیان قائم دوستی کے رشتے کو سراہ رہے ہیں تو کچھ صارفین اِن کی دوستی پر طنز کر رہے ہیں۔


دوسری جانب مداحوں کا تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ اچھا مذاق ہے، پہلے شادی کر لو، پھر طلاق لے کر دوستی کر لو۔

واضح رہے کہ کرشمہ کپور نے 2003ء میں کاروباری شخصیت سنجے کپور سے شادی کی تھی اور 2016ء میں اِن دونوں میں علیحدگی ہو گئی تھی۔

طلاق کے بعد 48 سالہ کرشمہ کپور تنہا ہی اپنے بچوں کی پرورش کر رہی ہیں۔