ڈیفنس ویو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

May 29, 2023

کراچی کے علاقے ڈیفنس ویو میں نجی یونیورسٹی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کی یہ واردات بلوچ کالونی پولیس اسٹیشن کی حدود میں ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ قیوم آباد سے بلوچ کالونی کی طرف جاتے ہوئے اقراء یونیورسٹی کے قریب باوردی پولیس اہلکار کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے نشانہ بنایا۔

27 سالہ وارث خان کی لاش جناح اسپتال پہنچائی گئی۔